Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز چینل کی پہلی سالگرہ .... سکیورٹی گارڈ نے کیک کاٹا

نائنٹی ٹو نیوز چینل کی پہلی سالگرہ .... سکیورٹی گارڈ نے کیک کاٹا
February 7, 2016
لاہور (92نیوز) خوشی‘ فخر‘ ناز اور کامیابی کے جشن کا میلہ۔ نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ کی خوبصورت تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ مہمانوں نے نائنٹی ٹو نیوز کے ایک سال کے سفر کو ایک منزل سے تعبیر کیا۔ مہمانوں نے اس کامیابی پر نائنٹی ٹو نیوز فیملی کے تمام افرادکو اپنے انداز میں مبارکباد پیش کی۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب کا کیک تیس سال سے گروپ سے وابستہ سکیورٹی گارڈ نے کاٹا جس سے ایک نئی روایت نے جنم لیا۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کی مرکزی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نائنٹی ٹو نیوز میاں محمد حنیف‘ سی ای او نائنٹی ٹو نیوز میاں محمد رشید اور سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سالگرہ کا کیک چیف سکیورٹی گارڈ صوبیدار ریٹائرڈ نصیر نے کاٹا۔ سالگرہ تقریب میں شریک مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ باوثوق خبریں نشر کرنے پر نائنٹی ٹو نیوز کو دیگر چینلز سے یکتا قرار دیا۔ خواجہ احمد حسان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز کی ایک سالہ کارکردگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ یہ جلد پاکستان کا ٹاپ چینل ہو گا۔ سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز نے بہترین ٹیم ورک کی بدولت کم وقت میں بیشمار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کوالٹی رپورٹنگ اور حالات حاضرہ کے پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز اپنے ہم عصر چینلز میں ایک مقام بنا لیا ہے۔ پروقار تقریب میں شریک مہمانوں نے نائنٹی ٹو نیوز کو کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے پہلا سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔