Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نائنٹی ٹو نیوز نے پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازش کو بے نقاب کیا تو عالمی میڈیا بھی بھارتی آبی جارحیت کا پردہ چاک کرنے لگا

نائنٹی ٹو نیوز نے پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازش کو بے نقاب کیا تو عالمی میڈیا بھی بھارتی آبی جارحیت کا پردہ چاک کرنے لگا
May 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نائنٹی نیوزنے پاکستان کوبنجربنانے کی بھارتی سازش کوبے نقاب کیا،توعالمی میڈیا نے بھی معاملے کو اٹھا لیا،بھارتی آبی جارحیت کاپردہ چاک کرنے سےنائنٹی نیوزکاباخبر،باوثوق ہونے کا دعویٰ درست ثابت ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق 92 نیوزنے بھارتی آبی جارحیت کا خوفناک  منصوبہ بے نقاب کیا اور بتایا کہ نئی دہلی میں مودی سرکار نے پاکستان کو بنجر بنانے کی ناپاک سازش تیار کرلی ہے  بھارت نے خشک سالی ، قحط اور پیاس بجھانے کے لئے پاکستان پر آبی جنگ چھیڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے  92 نیوز نے سوئے ہوئے اداروں کو جھنجھوڑا اور انہیں جگانے کی کوشش کی کہ وزیر اعظم مودی نے دریائے چناب کا رخ موڑ کر پانی دریائے بیاس میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے ، اس نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہماچل پردیش میں دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازعہ ڈیم (جسپا) کی تعمیر جنگی بنیادوں پر مکمل کی جائے ، یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بھارت پاکستان دشمنی میں اتنا آگے نکل چکا ہے کہ گورنر ہماچل پردیش کے خط کو بھی نظر انداز کردیا ، جس میں کہا گیا تھا جسپا ڈیم زلزلے کی انتہائی خطرناک فالٹ لائن پر تعمیر کیا جا رہا ہے ،،  92 نیوز کے بتانے کی دیر تھی کہ عالمی نشریاتی ادارہ ( بی بی سی ) بھی میدان آگیا ہے، اور اس نے 92 نیوز کی خبر کو عالمی سطح پر اٹھالیا ،،،ناصرف عالمی میڈیا بلکہ پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی آبی جنگ اور پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارت کی مکروہ سازش پر ایک گھنٹے کا پروگرام بھی کیا   92 نیوز کا سلوگن بھی یہی ہے کہ  ، باخیر ،، باوثوق ،،، 92 نیوز کی ٹیم اس نعرے پر پہلے روز سے کاربند ہے اور ہم اسی طرح خبروں کی اس دنیا میں اپنا لوہا منواتے رہیں گے ۔