نائنٹی ٹو نیوز نے ٹیکنالوجی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(92نیوز)میڈیا کی تاریخ میں انقلاب برپا ہوگیا،92نیوز نے ٹیکنالوجی میں چھوڑ دیا سب کو پیچھے ’’ہولوگرام ٹیکنالوجی‘‘لے آیا ،سیکڑوں میل کے فاصلے سمٹ گئے، سب پردے ہٹ گئے کسی بھی جگہ موجود نمائندہ یا کوئی شخص آن کی آن میں لاہور اسٹوڈیو فلور پر موجود ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا کی تاریخ میں انقلاب برپاہوگیا، نائنٹی ٹو نیوز نے جدید ٹیکنالوجی میں چھوڑ دیا سب کو پیچھے ’’ہولوگرام ٹیکنالوجی‘‘لے آیاجہاں سیکڑوں میل کے فاصلے سمٹ گئے، سب پردے ہٹ گئے،کراچی، اسلام آباد یا دنیا کے کسی بھی کونے سے رپورٹر، نمائندہ یا کوئی بھی شخص آن کی آن میں لاہور اسٹوڈیو فلور پر نئی تاریخ رقم جبکہ سب حیران رہ گئے