Saturday, July 27, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے ورکرز کو نوازنے کی نئی مثال قائم کی : صدر پی ایف یو جے رانا عظیم

نائنٹی ٹو نیوز نے ورکرز کو نوازنے کی نئی مثال قائم کی : صدر پی ایف یو جے رانا عظیم
February 7, 2016
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ پر صحافتی تنظیموں نے انتظامیہ کی جانب سے ورکرز کو ایوارڈ دینے کے رجحان کو سراہے ، پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے کہا کہ میں  نائنٹی ٹو نیوزکی انتظامیہ اور ورکنگ جرنلسٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز نے ورکرز کو نوازنے کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  نائنٹی ٹونیوزکی سالگرہ پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنوں کوایوارڈزدئیے جانے کوصحافتی شخصیات کی جانب سے سراہنےکاسلسلہ جاری ہے۔صدرلاہورپریس کلب نےچینل کی سالگرہ کی تقریب منانے کابھی اعلان کیا ہے ۔ ناظرین تک باوثوق خبریں پہنچاکرمقبولیت حاصل کرنےوالاچینل نائنٹی ٹونیوزایک برس کاہوگیا جس کی سالگرہ کی تقریب پروقاراندازمیں منائی گئی  اس موقع پراچھی کارکردگی دکھانےوالےملازمین کوایوارڈزسےنوازاگیا سالگرہ پرمبارکباد دیتےہوئے پی ایف یوجےکےصدرراناعظیم کاکہناتھاکہ نائنٹی ٹونیوزنےورکرزکونوازنے کی نئی مثال قائم کی ہے ۔ سالگرہ کی تقریب کو سراہتے ہوئےصدرلاہورپریس کلب شہبازمیاں نےبھی کلب میں کیک کاٹنےکااعلان کیا اپنی پہلی سالگرہ پرملازمین کونوازنے کےسلسلےکی پذیرائی نائنٹی ٹونیوزکی ایک اورکامیابی ہے۔