Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی کا کچا چٹھا کھول دیا

نائنٹی ٹو نیوز نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی کا کچا چٹھا کھول دیا
September 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے کرپشن کی گنگا میں نہانے والے کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی قائم خانی  کا کچہ چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق لیاقت علی قائم خانی کے ایم سی میں بطور مالی بھرتی ہوا۔ اس وقت کے ناظم نعمت اللہ خان نے لیاقت علی قائم خانی کو ڈی جی پارکس تعینات کیا۔ اس وقت  کے ایم سی میں ڈی جی پارکس کا کوئی عہدہ نہیں تھا ۔ لیاقت علی کے لئے بطور خاص ڈی جی پارکس کا عہدہ تخلیق کیا گیا۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس وقت کے وزیر بلدیات وسیم اختر نے لیاقت علی تعیناتی کی شدید مخالفت کی۔ وسیم اختر نے قوانین کی خلاف ورزی پر اس وقت اینٹی کرپشن کو خط بھی لکھا تھا۔ لیاقت علی قائم خانی نے اس دوران سندھ کی اہم شخصیات سے تعلقات قائم کر لئے۔ سیاسی تعلقات کی بنا پر لیاقت علی طویل عرصے تک ڈی جی پارکس کے عہدے پر کام کرتا رہا۔ تعلقات کی بنا پر بے نظیر بھٹو پارک کی تزین و آرائش کا کام بھی لیاقت علی خان کے سپرد کیا گیا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد لیاقت علی قائم کا اثرو رسوخ برقرار رہا۔ لیاقت علی قائم نے گھر کی تعمیر اور تزین و آرائش کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔ بطور ڈی جی پارک لیاقت علی نے من پسند افراد کو بھی محکمے بھرتی کرایا۔ لیاقت علی اس وقت میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ لیاقت علی کے باس میئر کراچی وسیم اختر ان دنوں دبئی کے دورے پر ہیں۔ دبئی سے واپسی پر یقیناً ان سے بھی سوال ہو گا کہ آخر ان کی ناک کے نیچے کیا ہوتا رہا؟