Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز نے رنگا رنگ مارننگ شو ”روشن سویرا“ کا آغاز کر دیا

نائنٹی ٹو نیوز نے رنگا رنگ مارننگ شو ”روشن سویرا“ کا آغاز کر دیا
May 8, 2016

لاہور (92نیوز) اب ہر صبح ہو گی روشن اور ملک بھر میں روشن ہوگا سویرا کیونکہ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی نیوز چینل نائنٹی ٹو نے رنگا رنگ مارننگ شو ”روشن سویرا“ کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دلچسپ مارننگ شو کا آغاز کر رہا ہے جو پیر سے ہفتے تک صبح دس سے بارہ بجے تک نشر ہوا کرے گا۔

پاکستان کی معروف فنکارہ نتاشا علی شو ”روشن سویرا“ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی جبکہ فلم‘ ٹی وی‘ میوزک‘ فیشن اور فنون لطیفہ سے وابستہ معروف شخصیات شو میں بطور مہمان شرکت کریں گی۔

روشن سویرا کے پہلے مہمان پاکستانی شوبز کے درخشاں ستارے عمران عباس ہونگے جو پیر کی صبح پروگرام میں جلوہ افروز ہونگے۔

روشن سویرے میں کوکنگ، لائیو کالز اور لائیو آڈینس سمیت کئی اہم سیگمنٹ شامل کئے گئے ہیں جس سے شائقین کو بھرپور تفریح کے ساتھ ساتھ معیاری انفارمیشن بھی حاصل ہوگی۔