Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائنٹی ٹو نیوز نے ذمہ دارانہ اور بروقت صحافت کی روایت برقرار رکھی

نائنٹی ٹو نیوز نے ذمہ دارانہ اور بروقت صحافت کی روایت برقرار رکھی
August 8, 2016
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں92نیوز نے اپنی ذمہ دارانہ اور بروقت صحافت کی روایت برقرار رکھی ، ہماری رپورٹر سعدیہ جہانگیر اور کیمرہ مین فتح محمد نے اپنی جان پر کھیل کر کوئٹہ میں قتل ہونے والے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی فوٹیج کے ساتھ ساتھ خود کش دھماکے کے بھی ایکسکلوزو فوٹیج اور خبر نشرکی۔92نیوز کی جانب سے ہمارے دونوں جرٍأت مند صحافیوں کو ہمارا سلام ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی  کوکوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تو 92نیوز نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے خبر دینے کے ساتھ ساتھ فوٹیج بھی بریک کی۔ کوئٹہ بیورو کی سینئر رپورٹر سعدیہ جہانگیر کیمرہ مین فتح محمد کے ہمراہ سول ہسپتال میں پہنچ کر اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو نبھا رہی تھیں۔اسی دوران  شعبہ حادثات کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہر طرف لاشیں ہی لاشیں اور زخمی افراد کی چیخ وپکارکےباوجودسعدیہ جہانگیر کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور فتح محمد کے دھماکے کے فوری بعد کے مناظر نے انکی اپنے پیشے سے لازوال محبت کا ثبوت دیا۔ دھماکے میں  92نیوز کے کیمرہ مین فتح محمد سمیت کئی صحافی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔کیمرہ مین فتح محمد زخمی ہونے کے باوجود بھی اپنے کیمرے کی آنکھ سے سب مناظر ریکارڈ کرتا رہا۔ 92نیوز کی پوری ٹیم اپنے بہادر اور جرات مند رپورٹر اور کیمرہ مین کو انکی اس بے مثال کوریج پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور واقعہ میں زخمی ہونے والے کیمرہ مین فتح محمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو بھی ہے۔