Thursday, September 29, 2022

نائنٹی ٹو نیوز نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، یو کے سے بھی نشریات کا آغاز کردیا

نائنٹی ٹو نیوز نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، یو کے سے بھی نشریات کا آغاز کردیا

لاہور ( 92 نیوز ) 92 نیوز نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا ۔ آن ایئرہونے کے 3 سال کے اندر ہی 92 نیوز نے یوکے سے بھی نشریات کا آغاز کردیاگیا ۔ نیوز ٹیم بھی برطانیہ اور یورپ میں پاکستان کا بہترین امیج پیش کرنے اورواقعات کی حقیقی رپورٹنگ کے لیے پر عزم ہے ۔
چینل کی لانچنگ تقریب 92 نیوز کے مرکزی دفترمیں ہوئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔


تقریب میں انتظامی اور ایڈیٹوریل ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے ۔
’’ہوکیارہاہے؟‘‘کے سینئراینکر اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا برطانیہ میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے حالات و واقعات سے آگاہ رہیں گے ۔

جبکہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی خبریں اپنے ہم وطنوں تک بھی پہنچ سکیں گی ۔
روزنامہ 92 نیوز کے ایڈیٹر اور سینئر تجزیہ کارارشاد احمد عارف نے کہا کہ آگے بڑھتا ہوا ہر قدم 92 کی ترقی راہ ہموارکررہاہے ۔ 92 نیوز بیرون ممالک میں پاکستان کی حقیقی تصویرپیش کرے گا ۔


سینئرتجزیہ کار سجاد میر نے کہا 92 نیوز کی نشریات سے پاکستانیوں کی حقیقی آوازمغرب تک پہنچے گی ۔


اینکراسداللہ خان کاکہنا تھا 92 نیوز کواپنی پہچان کرانے میں وقت لگا نہ 92 نیوزیوکے کو اپنا مقام بنانے میں لگے گا ۔
نائنٹی ٹونیوز کے کنٹرولر نیوزعاطف فخر نے کہا 92 نیوز یوکے ہمارے لئے بڑاچیلنج ہے ۔ انگلش بلیٹن کے علاوہ اپ ڈیٹڈ بلیٹن بھی نشرکریں گے۔


تقریب کے اختتام پر 92 نیوز یوکے کوآن ایئرکرنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔