Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائنٹی ٹو نیوز نے اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا بیڑہ اٹھا لیا، سانحہ منیٰ کے شہیدوں، زخمیوں اور لاپتہ افراد کی ادھوری معلومات جاری

نائنٹی ٹو نیوز نے اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا بیڑہ اٹھا لیا، سانحہ منیٰ کے شہیدوں، زخمیوں اور لاپتہ افراد کی ادھوری معلومات جاری
September 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا بیڑہ اٹھا لیا۔ سانحہ منیٰ کے شہیدوں، زخمیوں اور لاپتہ افراد کی ادھوری معلومات تو حکومت نے جاری کر دی ہیں، کئی خاندان ایسے بھی ہیں جن پر ہر گزرتا دن اور رات قیامت سے کم نہیں۔ اٹک کے نذیر احمد کے بچے اور بہن کرب میں مبتلا ہیں تو لاہور کی ایئرہوسٹس ردا ایمان اور ان کی کراچی سے تعلق رکھنے والی دو سہیلیاں خدیجہ اور بشریٰ کے اہل خانہ پر ایک ایک لمحہ قیامت بن کر گزر رہا ہے۔ کراچی کے حاجی میر زمان، ایام الدین اور ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہیں۔ بنوں کے میاں بیوی ناصر اقبال اور نوشین بخاری کے رشتہ داروں نے بھی نائنٹی ٹو نیوز کو اپنی امیدوں کا مرکز بنا لیا۔ مردان کے عبدالصمد بھی اب تک لاپتہ ہیں۔ ادھر میاں چنوں کے نواحی گاؤں  کا رہائشی محمد رمضان بھی لاپتہ افراد میں شامل ہے جبکہ محمد ساجد جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے وہ بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔ والدین سے بچھڑنے والے تیس پاکستانی بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن ہوم مکہ لایا گیا ہے۔ گمشدہ بچوں میں ڈی جی خان کا عبدالرحمان، پشاور کا پانچ سالہ یحییٰ، ارسلان، شاہنواز، وسیم شاہد اور دیگر شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کو صرف یہی شکوہ ہے کہ حکومت نے ان کے پیاروں کی معلومات دیں نہ ہی ان سے رابطہ کیا۔ آخر وہ جائیں تو جائیں کہاں، کس سے فریاد کریں۔ نائنٹی ٹو نیوز بچھڑوں کو ملانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ حکام بھی ذمہ داری پوری کریں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔