نائنٹی ٹو نیوز بچوں کو جانوروں سے ملوانے چڑیا گھر پہنچ گیا

لاہور (92 نیوز) عید کے دوسرے روز کا پلان بھی کورونا نے کینسل کروا دیا، چڑیا گھر خالی ہونے پر بچے اداس ہوگئے۔ مگر نائنٹی ٹو نیوز بچوں کو جانوروں سے ملوانے چڑیا گھر کے اندر پہنچ گیا۔
عید کے دوسرے روز عمومی طور پر چڑیا گھر میں فیملیز کا خوب. رش ہوتا ہے، مگر اس عید پر کورونا نے بچوں سے ان کی یہ خوشی بھی چھین لی۔ گھروں میں جہاں بچے زو ٹرپ کو یاد کر رہے ہیں وہیں چڑیا گھر میں جانور بھی اداس دکھائی دئیے۔
شیر کا منہ لٹکا نظر آیا تو ریچھ بھی اپنے پنجرے میں خاموشی سے بیٹھا رہا، براؤن بیئرتو ایسے بے چین ہوا جیسے بچوں کو عید مبارک کہہ رہا ہو۔ زرافے کی آنکھیں بھی نم تھیں۔
ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ ہم نے اپنی طرف سے سارے انتظامات کر رکھے تھے مگر کورونا کے باعث لاہور چڑیا گھر کو نہیں کھولا گیا۔
بچو اب اگر آپ نے چڑیا گھر آکر جانوروں کے ساتھ باتیں کرنی ہیں تو آپ کو تھوڑی تھوڑی دیر بعد ہاتھ دھونے پڑیں گے اور دوسروں کو بھی تلقین کرنی پڑے گی تاکہ کورونا جلد دے جلد ختم ہوسکے۔