Sunday, October 2, 2022

نائجیرین بندرگاہ کے قریب قذاقوں نے سوئس بحری جہاز سے 12 افراد اغوا کر لئے

نائجیرین بندرگاہ  کے قریب قذاقوں نے سوئس بحری جہاز سے 12 افراد اغوا کر لئے
لندن (92 نیوز) نائجرین بندرگاہ کے قریب قذاقوں نے سوئس بحری جہاز لوٹ لیا ہے۔ قذاقوں نے سوئس بحری جہاز سے 12 افراد اغوا کر لئے۔ افریقہ کے سمندروں پر ابھی تک بحری قذاقوں کا راج برقرار ہے۔ آئے دن خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کے لٹنے اور عملے کو اغوا کرنے کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوئس تجارتی بحری جہاز پر عملے کے 19 افراد موجود تھے جن میں سے تاوان کے لئے بحری قذاق 12 افراد کو ساتھ لے گے۔ قذاقوں نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مغویوں کی رہائی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سوئس حکام نے اغوا ہونے والے افراد کی شناخت اور شہریت ظاہر نہیں کی۔