Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائجیریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کےمضبوط گڑھ پر قبضہ کر لیا

نائجیریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کےمضبوط گڑھ پر قبضہ کر لیا
December 24, 2016

 ابوجا(ویب ڈیسک)نائجیریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کےمضبوط گڑھ پر قبضہ کر لیا۔دو ہزار مغویوں کو رہا کرا لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نائجیریا کے صدر محمد بوہاری کے مطابق فوج نے سمبیسا کے جنگل میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے ایک مضبوط گڑھ پر قبضہ کر لیا ہے۔کیمپ زیرو نامی اس ٹھکانے پر قبضے سے سمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 2 ہزار مغویوں کو بھی رہا کرالیا گیا جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں1300 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے اس جنگل میں فوج کئی مہینوں سے دہشت گردوں کے خلاف کاررو ائیوں میں مصروف تھی۔بوکو حرام نےسات سال کی مدت میں کئی مہینوں کی خاموشی کے بعد حالیہ کچھ عرصے میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ اس شورش کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار سےزیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔