Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائب امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جائز شکایات کو دور کرنے کا عندیہ دیدیا

نائب امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جائز شکایات کو دور کرنے کا عندیہ دیدیا
March 8, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس جی ویلز نے پاکستان کی جائز شکایات کو دور کرنے کا عندیہ دیدیا ۔
افغانستان میں قیام امن کے لئے ہاتھ پاؤں مارنےوالے امریکا کو آخر کارسمجھ آ گئی کہ امن سے متعلق پاکستانی تحفظات نہ صرف وزن رکھتےہیں بلکہ انہیں دور کرنےکی بھی ضرورت ہے ۔ ۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک بریفنگ میں امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس جی ویلز نے افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزارتِ خارجہ پاکستان سے باہمی تعلقات بہتر کرنے کی حمایت کرتی ہے ۔
ایلس جی ویلز نے کہا کہ افغانستان کے امن میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے ۔ پاکستان یقینی طور پر مذاکرات کرانے میں مدد کر سکتا ہے اور ایسے اقدامات کر سکتا ہے جن سے طالبان پر دباؤ بڑھے اور وہ سیاسی عمل کے ذریعے کسی حل پر پہنچنے کیلئے تیار ہو سکیں ۔
ایلس جی ویلز نے تسلیم کیا کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی ، سرحدوں پر کنٹرول، افغان مہاجرین سے پاکستان کی مشکلات اور افغانستان کے پاکستان سے تعلقات کےحوالے سے اسلام آباد کی شکایات جائز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے رابطوں میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن کیلئے ہم ایک دوسرے کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں اور پاکستان کی جائز شکایات کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے ۔