Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئے پاکستان کی بنیاد پڑ چکی ، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

نئے پاکستان کی بنیاد پڑ چکی ، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ
July 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ آج اسلام آبادمیں ملکی تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد جلسہ کے لئے روانگی سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے نائنٹی ٹونیوز سے خصوصی بات چیت کی، رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سب سے طاقتورشخص قانون کے سامنے لاکھڑاکیا۔

آج پی ٹی آئی کے یوم تشکرپرملکی تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ ہوگا ، اعجازچودھری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں  بیس سےپچیس لاکھ کامجمع ہوگا، ولیداقبال نے کہا عمران خان نے وہ کردکھایاجوناممکن تھا،پی ٹی آئی کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ نئے پاکستان کی بنیاد پڑچکی ہےجس میں ہرکوئی بلاامتیاز قانون کے سامنے برابرہوگا۔