Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہی ہوگا، عمران خان

نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہی ہوگا، عمران خان
August 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا آغاز لاہور سے ہی ہو گا ،  جانت اہوں اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی ، اہلیان پنجاب  دہائیوں سے مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں  ہم فیصلے میرٹ اور قوم کے مفاد میں کریں گے ۔ ے جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو 180سے 187ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پی ٹی آئی کی پنجاب  کی  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  قومی اسمبلی میں ہم سب سنبھال لیں گے ، تمام منتخب نمائندوں نے  پنجاب میں یہ جنگ لڑنی ہے۔ دوسری طرف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوا تو شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہے  ۔ شاہ محمود قریشی نے  اپوزیشن کو بھی  شدید تنقید کا نشانہ بنایا  اور کہ پنجاب میں عوام نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا  ، تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے ،عمران خان جسے نامزد کریں گے پارٹی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ چینل 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے نوجوان لانے کی بات نہیں کی ۔ عمران خان  نے کہا  کہ پنجاب کے لئے ایسا وزیر اعلی لائیں گے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہو گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 149 ووٹ  درکار ہوتے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے  ارکان کی تعداد 180 سے 186 تک پہنچ چکی ہے ۔