Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے لاہور میں میوزیکل کنسرٹ نائٹ

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے لاہور میں میوزیکل کنسرٹ نائٹ
December 27, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لیے پٹاری نے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جس میں مختلف انڈر گراو¿نڈ بینڈز نے اپنی آوازوں کے جادو جگائے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے موسیقی کے فروغ اور اسے لائسنس یافتہ کرانے والے پٹاری گروپ کے زیراہتمام میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سب سے پہلے نوجوان گلوکار تیمور صلاح الدین نے اپنے تحریر کردہ گانے شائقین کو سنائے۔ اسی طرح نوجوان گلوکار مہدی مالوف نے اپنے تیار کردہ گانے حاضرین کو سنا کر خوب داد وصول کی۔ روٹس بینڈ اور گلوکار عبداللہ قریشی نے بھی اپنے گانے سنائے۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کی پروموشن کیلئے ایسی تقریبات ہوتی رہنی چاہئیں۔