Wednesday, October 5, 2022

نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر کا دورہ کیا

نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر کا دورہ کیا
 لاہور (92 نیوز) صمصام بخاری پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات بن گئے۔ صمصام بخاری نے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔ عہدے کا حلف لینے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے نائنٹی ٹونیوز کے دفتر کا دورہ کیا جہاں سی ای او 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد رشید نے انکا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ میڈیا انڈسٹری میں 92 نیوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دنوں میں 92 نیوز ملک، قوم اور افواج کے ساتھ کھڑا رہا جو قابل ستائش ہے، میری دعا ہے کہ 92 نیوز مزید ترقی کرے۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ 92 نیوزکے دفتر کا دورہ انکے لئے  خوشی کا باعث ہے۔ 92 نیوز نے اپنی  مثبت پالیسوں کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری میں بہت جلد بہت اچھا مقام بنا لیا ہے۔