Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئے وزیراعظم کا آپشن دور دور تک زیر غور نہیں: خواجہ آصف

نئے وزیراعظم کا آپشن دور دور تک زیر غور نہیں: خواجہ آصف
July 22, 2017

سیالکوٹ (92نیوز)نئے وزیراعظم کا آپشن دور دور تک زیر غور نہیں  وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں ہیں  عمران خان کو پہلے بھی ڈبل شاہ کہا تھا اب بھی کہتا ہوں ،شیخ رشید سیاسی رنگ باز ہیں ،نواز شریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ،تین نسلوں کا حساب دیا ،عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، بیس سال کا حساب مانگا گیا جو نہیں دیا جا سکا۔

تفصیلات کےمطابق خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں دھواں دھار پریس کانفرنس داغ دی ۔کہا وزیراعظم نے تین نسلوں کا حساب دیا اب عمران خان کی باری ہےبھاگنے نہیں دیں گے ،حساب دینا ہو گا۔

وزیردفاع نےواضح کہا کہ جس ترازو سے ہمیں تولا گیا، انہیں بھی اسی ترازو سے تولا جا ئے۔خواجہ آصف نے کپتان کو تو ڈبل شاہ ہی کہہ دیا ۔

لیگی رہنما نے میاں نوازشریف کی صفائیاں تو دی ہی تاہم  نئے وزیراعظم کے بارے میں ملک بھر میں جاری چہ مگوئیوں کو بھی یکسر رد کر دیا بولے کہ  وزیراعظم کی نااہلی اور نئے وزیراعظم کا آپشن دور دور تک زیر بحث نہیں ۔

وزیردفاع نے چودھر نثار علی خان کے ساتھ اختلافات کو اپنا ذاتی معاملہ قرار دیا۔۔ خواجہ آصف نے شیخ رشید سمیت سبھی سیاست دانوں کو رنگ باز بھی قرار دیا ۔۔خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے ایک صوبے تک محدو د ہونے پر افسوس کرتے ہوئے کہا زرداری کا احتساب حالات کر رہے ہیں۔