Wednesday, December 6, 2023

نئے سپہ سالار آج پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے

نئے سپہ سالار آج پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے
November 29, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کیلئے تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ آج  پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے ۔ تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی ۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کی کمان نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو آج سونپی جائے گی ۔ جنرل راحیل شریف تقریب سے پہلے جنرل باجوہ کو جی ایچ کیو میں بیجز لگائیں گے جس کے بعد جنرل راحیل شریف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنے ساتھ لے کر تقریب میں پہنچیں گے ۔ تقریب میں شرکت کے لئے  کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

 کابینہ اراکین سمیت فضائیہ اور بحریہ کے سربراہ بھی تقریب میں شریک ہوں گے ۔ اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے  جبکہ سبکدوش ہونیوالے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کو تقریب میں مدعو کیا جا رہا ہے ۔ غیر ملکی سفارتکاروں، ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی حکام اور صحافیوں کو بھی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں ۔