Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئے سال کے آغاز پر ہالی وڈ کے سر پر ’’بھنگ‘‘ چڑھ گئی

نئے سال کے آغاز پر ہالی وڈ کے سر پر ’’بھنگ‘‘ چڑھ گئی
January 2, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) نئے سال پر انوکھی تبدیلیاں ہونے لگیں۔ ہالی وڈ کے رنگ میں بھی بھنگ ڈال دی گئی۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی وڈ کے سائن کو ”ہالی ویڈ“ میں تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے باسیوں نے نئے سال پر شہر میں انوکھی تبدیلی دیکھی۔

سب کچھ پرانا ہی تھا لیکن مشہور ہالی وڈ کے سائن کو”ہالی ویڈ“ میں تبدیل کر دیا گیا۔ ماؤنٹ لی پر نصب اس سائن کے حروف کی لمبائی پینتالیس فٹ ہے۔ اس مذاق سے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ انگریزی کے حرف ”او“ کو ترپال کی مدد سے اس انداز میں ڈھانپا گیا تھا کہ وہ”ای“ کی شکل میں دکھائی دینے لگے۔ بھنگ کو انگریزی زبان میں ”ویڈ“کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔