Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیا سال !!! منچلے جشن منانے کو تیار ... پولیس نے بھی ڈنڈے پکڑ لیے

نیا سال !!! منچلے جشن منانے کو تیار ... پولیس نے بھی ڈنڈے پکڑ لیے
December 31, 2015
لاہور (92نیوز) نیو ایئر نائٹ کا جشن منانے کے لئے جہاں منچلوں نے پروگرام بنا ئے ہوئے ہیں وہیں پولیس نے بھی سال نو کے موقع پر ہلڑبازی اور ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور تیاری کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے نیوایئرنائٹ پر ون ویلنگ‘ بغیر سائیلنسر موٹر سائیکل چلانے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ شہر میں جگہ جگہ ناکے ہیں‘ کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو دس ہزار پولیس اہلکار منچلوں کو دھرنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ پولیس داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سپیشل مانیٹرنگ سیل بھی آپریشنل ہے۔ شہر کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاو¿سز میں غیراخلاقی تقریبات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملتان پولیس بھی نیوائیر نائٹ پر ہائی الرٹ ہے اور شہر کی سڑکوں پر ہلہ گلہ اور ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن میں آئے گی۔ سال نو کی شب اسلام آباد کی پرفضا اور پرسکون ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس پوری طرح چوکس ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس‘ ایف سی اور رینجرز کے دو ہزار سے زائد اہلکار تجارتی مراکز‘ تفریح گاہوں اور اہم شاہراہوں پر گشت کر رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کسی بھی شہری نے قانون توڑا تو اس کے خلاف بلا تفریق اور بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔