Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئے سال میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان

نئے سال میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
January 5, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) نئے سال میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ایس اینڈ پی تین عشاریہ دو آٹھ فیصد اضافہ کیساتھ دو ہزار پانچ سو اٹھائیس عشاریہ ایک دو پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ڈاؤ جونز میں تین عشاریہ ایک نو فیصد اضافہ کے بعد تیس ہزار چار سو گیارہ عشاریہ صفر ایک پر پہنچ گیا ۔ ایف ٹی ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں بھی دو عشاریہ ایک چھ فیصد اضافے کیساتھ چھ ہزار آٹھ سو سینتیس عشاریہ چار دو پوائنٹس پر پہنچا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نو عشاریہ دو صفر ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت بارہ سو بیاسی عشاریہ چھ صفر ریکارڈ کی گئی۔ خام تیل کی فی بیرل صفر عشاریہ صفر سات ڈالر کے اضافے کے بعد نئی قیمت سینتالیس ڈالر پر پہنچ گئی۔