Saturday, July 27, 2024

نئے جوہری معاہدے پر تہران حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

نئے جوہری معاہدے پر  تہران حکومت سے  بات چیت کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ
August 7, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں جن کا اطلاق آج سے ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ  نے کہا کہ وہ   نئے جوہری معاہدے پر  تہران حکومت سے  بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ پہلے مرحلے میں امریکی بینک نوٹس، کار اور کارپٹ انڈسٹری تک ایرانی رسائی کو پابند کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  معاشی دباؤ سے ایران  نئے جوہری معاہدے  اور تخریب کاری سرگرمیاں ختم کرنے پر مجبورہو جائے گا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ  ایران سے تجارت جاری رکھنے والے ممالک کو سنگین نتائج  بھگتنا ہونگے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا امریکا ایران کو تقسیم کرکے خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے۔ مذاکرات کے ساتھ پابندیاں سمجھ سے بالاتر ہیں، وہ یہ پابندیاں ایرانی بچوں، مریضوں اور ایرانی قوم پر عائد کر رہا ہے۔ حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے  بات چیت کے عمل کا ہمیشہ خیر مقدم کیا لیکن امریکا کو پہلے خود کو قابل اعتبار ظاہر کرنا ہو گا۔ دوسری جانب یورپی یونین نے  ایران کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو تسلیم نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔