Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
July 26, 2017

لاہور (92 نیوز) نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ کہتے ہیں دہشت گردی ختم کرکےدم لیں گے۔

آئی جی پنجاب عارف نوازنے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے نئے آئی جی کو گارڈآف آنرپیش کیا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں نئے آئی جی نے کہا شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ فورس کامورال بلندکرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

نئے آئی جی پنجاب عارف نے کہا پولیس پہلے سے بہترکام کرے گی اور نئی یونیفارم پرسب سے مشاورت کریں گے۔