Wednesday, September 28, 2022

نئے امریکی سفیر نے اپنی اسناد صدرمملکت کو پیش کردیں

نئے امریکی سفیر نے اپنی اسناد صدرمملکت کو پیش کردیں
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کے لیے امریکہ کے نامزد سفیر ڈیوڈ ایم ہیل نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنی اسناد ایوانِ صدر میں پیش کیں۔ تفصیلات کےمطابق نامزد سفیر نے صدر مملکت سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پنا ہ قربا نیاں دی ہیں اور اس عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری سے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی ۔ واضح رہے کہ اسناد پیش کرنے کی تمام تقریب قومی زبان اُردو میں ہوئی۔