اسلام آباد(92نیوز)نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے دونوں عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔