Friday, September 30, 2022

نئی ہالی وڈ فلم بلیک پینتھر کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

نئی ہالی وڈ فلم بلیک پینتھر کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) نئی ہالی وڈ فلم بلیک پینتھر کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارچیڈ وِک بوسمین نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین ، ڈینئیل کالویا ،وِنسینٹ ڈوک،فاریسٹ وائیٹیکر،ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی واکانڈا نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے ۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیارہ کردہ ایڈونچر اورتھرل سے بھرپوریہ سپر ہیروسائنس فکشن فلموالٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال16فروری کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔