Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 نئی ڈینگی ویکسیئن سے مریضوں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوا  : کمپنی کا دعوی

 نئی ڈینگی ویکسیئن سے مریضوں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوا  : کمپنی کا دعوی
July 27, 2015
پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کی ادویہ ساز کمپنی سنوفی نے کہا ہے کہ اس کی بنائی ہوئی ڈینگی ویکسیئن سے مریضوں کی دوتہائی تعداد کو فائدہ ہوا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین کا نیا تجزیہ اس کو ڈینگی  کے خلاف مؤثرثابت کر تا ۔ سنوفی فارما نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے طبی جریدے میں شائع ہونے والی معلومات اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ  ڈینگی کے خلاف اس کی بنائی ہوئی ویکسین سے زیر تحقیق مریضوں کی دو تہائی تعداد کو فائدہ ہوا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ  اس ویکسئن سے نو سال یا اس سے زائد عمر کے 93فیصد  مریضوں کو ڈینگی  کے شدید حملےجبکہ 80فیصدافرادکو ہسپتال  تک  پہنچنے سے بچالیا گیا ہے ۔ نئی ویکسین  عام ہوگئی تو ان ملکوں پر ڈینگی کا بوجھ کم  ہوجائیگا ۔جہاں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار بہت زیادہ ہیں ۔