Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئی ٹی 20 رینکنگ جاری ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان

نئی ٹی 20 رینکنگ جاری ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان
January 29, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی  ۔ کیویز کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے بابر اعظم  نے بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی ۔

 ٹی 20 میں شاہینوں کی بلند پرواز کے باعث بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف مختصرفارمیٹ کی سیریز میں پاکستان کیجانب سے سب سے زیادہ 109 رنز بنانے والے بابر اعظم  نے بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ آسٹریلیا کےایرون فنچ دوسرے  جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

باؤلرز کی بات کی جائے تو کیویز کے مچل سانٹنر نے ٹاپ پوزیشن سنبھال لی جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور نیوزی لینڈ کے سودھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں  ۔ شاداب خان 14ویں ،محمد عامر27 ویں پوزیشن پرہیں ۔

آل راؤنڈر ز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے ،افغان ٹیم کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔