Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،پاکستان آٹھویں پوزیشن پر براجمان

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،پاکستان آٹھویں پوزیشن پر براجمان
August 27, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن برقرار اسپنر سعید اجمل کی کھیل سے دور ہونے کے باوجود آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے  رینکنگ میں ٹیم پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ نوے پوائنٹس کے ساتھ۔یاد رہے کہ آٹھویں نمبر پر موجود قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے لئےتیس ستمبر تک آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنی ہوگی،ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا  پہلے، بھارت دوسرے۔ جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے نیوزی لینڈ کی چوتھی، سری لنکا کی 5 ویں ،انگلینڈ کی چھٹی اور بنگلہ دیش کی 7ویں پوزیشن ہے۔ پلیئرز رینکنگ پر نظر ڈالی جائے تو  پاکستان کے سعید اجمل کی کھیل سے دور رہنے کے باوجود آٹھویں پوزیشن  برقرار ہے۔ دوسری جانب  آسٹریلیا کے مچل اسٹارک  نمبر ون باؤلر کی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے عمران طاہرتین درجہ ترقی کے بعد دوسرے بہترین باولر بن چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نمبر ون بیٹسمن برقرار جبکہ  سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسری اور جنوبی افریقا کے ہاشم  املہ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نمبر ون آل راؤندر جبکہ سری لنکا کے دلشان دوسرے اور اینجلو میتھیوز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔