Thursday, December 1, 2022

نئی موٹرسائیکل کا جنون نوجوان کو ماں کی ممتا سے محروم کرگیا

نئی موٹرسائیکل کا جنون نوجوان کو ماں کی ممتا سے محروم کرگیا
کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد میں نئی موٹر سائیکل کا جنون  نوجوان کو ماں کی ممتا محروم کر گیا،موٹر سائیکل کے لئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی ماری جو اس کے جسم سے پار کر ماں کی زندگی کا خاتمہ کر گئی۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نئی موٹرسائیکل کے جنون میں مبتلا نوجوان  ماں کی  ممتاسے محروم ہوگیا۔ بائیس سالہ نوشاد نے باپ سے نئی موٹرسائیکل کامطالبہ کیا، پیسے نہ ملے تو نوجوان نے خودکوگولی ماری جو اس کے جسم سے پارہوکرنوجوان کی ماں کے سینے میں جالگی۔ نوشاد کے والد کا کہنا ہے تنخواہ نہ ملنے کے باعث بیٹے کو موٹر سائیکل نہ دلوا سکا،گزشتہ روز بھی نوشاد نے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق نوشاد کی حالت بھی تشویش ناک ہے جبکہ گھرمیں موجودلائسنس یافتہ پستول  تحویل میں لے کرمزیدقانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔