Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 5.75 فیصد برقرار

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 5.75 فیصد برقرار
July 22, 2017

کراچی (92نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئیندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار  رکھنے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مانیٹری پالیسی بیان میں طارق باجوہ نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا  ۔

گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 ارب ڈالر گھٹ کر 16 ارب ڈآلر کے قریب آگئے ۔ روپے کی قدر میں گراوٹ پر تحقیقات آئندہ ہفتے مکمل ہوجائیں گی۔

طارق باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ رہی ہے جس سے معاشی ترقی کی رفتار 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔