Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئی مانیٹری پالیسی‘ اسٹیٹ بنک کا شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

نئی مانیٹری پالیسی‘ اسٹیٹ بنک کا شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
July 30, 2016
کراچی (92نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 5 عشاریہ75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل ہو رہی ہے جس سے دنیا بھر میں ملکی معیشت کی مثبت تصویر ابھر کر سامنے آئےگی۔ مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر اور ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے رواں مالی سال ملکی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی بھی کر دی۔ اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ اقتصادی راہداری سمیت دیگر جاری منصوبوں سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے زور دیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا حجم بہت بڑا ہے جسے ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔