Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ، 6 افراد ہلاک

نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ، 6 افراد ہلاک
January 4, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک جبکہ فیکٹری  کے مالک سمیت 8 زخمی ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا پنکھے بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ دھماکے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کو بھی جائے وقوع پر طلب کرلیا گیا جس کے بعد فائڑ بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔