Sunday, November 27, 2022

نئی دہلی میں گردوغبا رکاطوفان ، نظام زندگی درہم برہم

نئی دہلی میں گردوغبا رکاطوفان ، نظام زندگی درہم برہم
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی  میں گرد و غبار کا طوفان سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرد و غبار کے طوفان نے دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پینتیس منٹ سے زائد فلائٹ آپریشن متاثر رہا ۔ حکام کے مطابق طوفان کے باعث 27 کے قریب پروازیں یا تو معطل کی گئیں یا اُن کا رخ تبدیل کرنے پڑے ، طوفان  کے باعث کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔