Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
January 29, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوگیا۔ پانچ گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا۔ متعدد گاڑیوں کونقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ شام تقریباً پانچ بجے ایک فٹ پاتھ کے نزدیک ہوا جس سے اطراف میں کھڑی ہوئی کئی کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت وہاں سے محض دو کلومیٹر کی دوری پرانڈین فوج کی ایک تقریب جاری تھی جس میں صدر مملکت، نائب صدر، وزیر اعظم اور تینوں افواج کے سربراہ موجود تھے۔

یہ دھماکہ ہلکی نوعیت کا تھا اور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔