Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نئی دہلی: سیکیولر بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، اونچی ذات کے ہندوؤں کا تین دلت لڑکوں پر سرعام تشدد

نئی دہلی: سیکیولر بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، اونچی ذات کے ہندوؤں کا تین دلت لڑکوں پر سرعام تشدد
April 5, 2016
نئی دہلی (نائنٹی ٹو نیوز) سیکیولر بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارت میں نچلی ذات کے لوگوں کے لیے زمین تنگ پڑ گئی۔ دلتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا بھانڈا بھارتی میڈیا نے پھوڑ دیا۔ راجستھان میں دلت لڑکوں پر چوری کےالزام میں سرعام تشدد کیا گیا جبکہ اونچی ذات کے ہندوؤں نے تین لڑکوں کو برہنہ کر کے کئی گھنٹے مارا پیٹا۔ پولیس نے دلت لڑکوں پرہی مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ کبھی دلتوں کے بچوں کو بھارت میں کتے سے تشبیہ دی جاتی ہے، تو کبھی انہیں زندہ جلایا جاتا ہے، بھارت میں آئے روز انسانیت کا جنازہ نکلتا ہے۔ بھارتی ریاست راجھستان میں تین دلتوں کو انتہاپسند ہندؤوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ درخت کے ساتھ باندھ دیا اور جب اس سے بھی دل کو سکون نا ملا تو برہنہ کر کے گھمایا۔ جب پولیس کو خبر ہوئی تو اونچی ذات کے انتہاپسند ہندوؤں نے دلتوں پر موٹرسائیکل چوری کا الزام لگا دیا، جس پر پولیس نے ظلم کا نشانہ بننے والے تین دلتوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا، یوں دلت چور بھی بنے اور ظلم کا نشانہ بھی بنے۔