Thursday, September 19, 2024

نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی شہریوں کا استقبال کیا

نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی شہریوں کا استقبال کیا
April 8, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)پاک بحریہ کی جانب سے بحفاظت یمن سے پاکستان لائےگئے گیارہ بھارتی اپنے وطن پہنچ گئے۔ پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے استقبال کیا، وزیراعظم نوازشریف کی تعریف کرتے ہوئے ان کے بھارتی ہم منصب نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانیوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کربھراہوا ہے۔ پاک بحریہ نے جذبہ خیرسگالی کے تحت  اپنے شہریوں کے علاوہ  غیرملکیوں کوبھی یمن سے باحفاظت نکالا۔ انہیں پاکستان پہنچایا اورانسانیت کی خدمت کی مثال قائم کردی پاکستان نے خصوصی طیارے سےگیارہ بھارتیوں کوان کے وطن پہنچایا تونئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے  بھارتی شہریوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس معاملے میں خصوصی سنجیدگی دکھائی اورانہی کی ہدایت پر بھارتی شہریوں کو دہلی پہنچایا گیا، کیونکہ پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی میاں نوازشریف کی خوب تعریف کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں بھارتیوں کی مدد کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئےان کا کہناتھا کہ انسانیت کی خدمت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی پاک بحریہ نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی۔ اس سے پہلے یمن سےپاکستان پہنچنے پربھارتی شہریوں نےپاکستانی حکومت اورپاک بحریہ کی مدد کوخوب سراہا تھا۔