Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئی دہلی:‘‘بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ لگانے سے انکار، 3مسلمان طلبا پر تشدد، قتل کی دھمکیاں

نئی دہلی:‘‘بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ لگانے سے انکار، 3مسلمان طلبا پر تشدد، قتل کی دھمکیاں
March 30, 2016
نئی دہلی (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی آشیرباد سے آر ایس ایس اور اس جیسی دیگر جنونی تنظیموں نے مسلمانوں پر تشدد کے لئے نت نئے بہانے تراشنا شروع کر دیئے۔ نئی دہلی میں تین مسلمان طلبہ کو جنونی ہندوؤں کے گروہ نے ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ نہ لگانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس نے مسلمانوں کا جینا حرام کر دیا۔ بھارتی مسلمانوں کی وفاداری جانچنے کا نیا فارمولا ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ قرار پایا ہے جبکہ مسلمان اس نعرے کو اپنانے سے گریز کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بھارتی آئین کے تحت یہ نعرہ لگانا لازمی نہیں۔ مجلس اتحاد بین المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اعلان کیا تھا کہ چاہے انہیں کوئی قتل ہی کیوں نہ کر دے وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے، اس کے بعد ہندو جنونیوں نے اس نعرے کو بھارت سے وفاداری کا پیمانہ بنا لیا ہے۔ نئی دہلی کے پارک میں جنونیوں کے ایک گروہ نے ایک مدرسہ کے طلبہ کو یہ نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک طالب علم کا بازو ٹوٹ گیا۔ ایک اور طالبعلم کے سر سے ٹوپی اتار کر اسے پیروں تلے روندا گیا اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔ مدرسہ کے استاد اور پولیس نے ان کی جان بچائی۔ ہندو جنونی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کی ممکنہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی یہ نعرہ لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔