Sunday, October 2, 2022

مے ویدر مجھ سے ڈرتا ہے !!! پاکستانی پرچم بلند کرنے کےلئے رنگ میں اترتا ہوں: باکسر عامرخان کی میڈیا سے گفتگو

مے ویدر مجھ سے ڈرتا ہے !!! پاکستانی پرچم بلند کرنے کےلئے رنگ میں اترتا ہوں: باکسر عامرخان کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (92نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی دلی خواہش ہے پاکستان میں امن قائم ہو۔ عامر خان نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور چادر بھی چڑھائی۔ عامر خان اپنے بھائی ہارون خان اور اہلیہ فریال کے ہمراہ داتا دربار پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عامر خان نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا مانگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی پرچم بلند کرنے کےلئے رنگ میں اترتے ہیں۔ فلائیڈ مے ویدر سے مقابلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت فائٹ کےلئے تیار ہیں لیکن مے ویدر ان سے خوفزدہ ہیں۔ عامر خان ایک روز قبل پاکستان پہنچے ہیں اور چار روز قیام کے بعد واپس برطانیہ چلے جائیں گے۔