Monday, September 26, 2022

میں کٹھ پتلی نہیں، کسی کے اشارے پر نہیں چلتا ، بلاول بھٹو زرداری

میں کٹھ پتلی نہیں، کسی کے اشارے پر نہیں چلتا ، بلاول بھٹو زرداری
 گلگت بلتستان (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا میں کٹھ پتلی نہیں، کسی کے اشارے پر نہیں چلتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کسی امپائر سے مل کر اپنا منشور نہیں بنایا۔ ملک میں سرکاری ملازم اورلیڈی ہیلتھ ورکرز آج سراپا احتجاج ہیں۔ سلیکٹڈ سے عوام کو بچانا ہے۔ وعدہ ہے گلگت بلتستان کے نمائندے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بٹھائیں گے۔ بلاول بھٹو بولے گلگت بلتستان اور گوادر کے بغیر کوئی سی پیک نہیں ہو سکتا۔ اگر سی پیک گیم چینجر ہے تو ہمیں گوادر اور گلگت کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ اتنے سال ہوچکے ہیں گوادر اور گلگت بلتستان کے عوام کو محسوس ہورہا ہے کہ سی پیک میں ان کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ یہاں کی عوام کو اب تک سی پیک کا اصل فائدہ کیوں نہیں پہنچایا گیا۔ سی پیک کی کامیابی کے لیے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچانا پڑے گا ۔