Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میں چاہتی ہوں کہ عامر خان باکسنگ چھوڑ دیں  : اہلیہ باکسر عامر خان

میں چاہتی ہوں کہ عامر خان باکسنگ چھوڑ دیں  : اہلیہ باکسر عامر خان
December 22, 2015
  کراچی(92نیوز)عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ عامر خان باکسنگ چھوڑ دیں شوہرکے چہرے پر لگنے والے گھونسے ان کے دل پر لگتے ہیں عامرپاکستان میں باکسنگ اکیڈیمز بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں کراچی میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں لال کرتے میں ملبوس عامر کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ باکسنگ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنےوالے عامر خان کی اہلیہ فریال نے عجیب ہی خواہش کا اظہار کردیا کہتی ہیں عامر باکسنگ رنگ سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے مگر عامر کسی بھی صورت باکسنگ رنگ چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے  بلکہ وہ تو پاکستان میں باکسنگ ٹیلنٹ دیکھتے ہوئے یہاں اکیڈمیاں کھولنے کا سوچ رہے ہیں عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان سے بھی کوئی باکسنگ کا عالمی چمپیئن بنے۔