Saturday, July 27, 2024

میں نے کچھ نہیں کیا بے قصورہوں : خالد لطیف

میں نے کچھ نہیں کیا بے قصورہوں : خالد لطیف
February 13, 2017
کراچی(92نیوز)میں نے کچھ نہیں کیا میں بے قصور ہوں خالد لطیف نے چپ کا روزہ توڑ دیا دو دن بعد منظر عام پر آئے بھی مگر میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ تفصیلات کےمطابق خالد لطیف اور شرجیل خان اپنی معطلی کے بعد سے غائب تھےدو دن بعد خالد لطیف منظر عام پر آئے تو میڈیا کو سامنے موجود پایا۔میڈیا کے تند و تیز سوالات کا جواب نہیں دیا بولےمیں تو صرف اتناجانتاہوں کہ میں بے قصور ہوں۔ واضح رہے کہ خالد لطیف اور شرجیل خان کو پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے الزامات کے باعث عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے اب پی سی بی کو اگلے پندرہ روز میں کمیشن بنا نا ہے  جوخالد لطیف اور شرجیل خان سے تحقیقات کر ئے گا۔ اس تحقیقات کے کیا نتائج نکلتے ہیں اس کا انتظار پوری قوم کو ہئےکیونکہ کر کٹ ناقدین کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا ایک سخت فیصلہ پکستان کر کٹ سے کرپشن کے دروازے بند کر سکتا ہے۔