Thursday, September 19, 2024

میں نے منہ کھولا توشریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، چودھری نثار

میں نے منہ کھولا توشریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، چودھری نثار
June 11, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے منہ کھولا تو  شریف کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔ شریف برادران  پر 34 برسوں تک نثار رہنےوالے  چودھری نثار ڈٹ گئے  ، ٹکٹوں کے معاملے پر چپ کا روزہ توڑ دیا  ،  ان دیکھے اشارے سمجھ گئے ، اس سے پہلے کہ ن لیگ ٹکٹ نہ دینے کا باضابطہ اعلان کرتی چوہدری نثار نے خود ہی بڑا علان کر دیا  ۔ چوہدری نثار نے  دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نہیں چاہیے ٹکٹ  ، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا ،  پارٹی کے ٹکٹ کی سیاسی یتیموں کو ضرورت ہو گی مجھے نہیں ہے ۔ چوہدری نثار علی خان پارٹی اور شریف برادران دونوں کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے  اور کہا کہ پی ٹی آئی میں اگر 10 خامیاں ہیں تو ن لیگ میں 100 سے بھی  زائد ہیں  ، شریف برادران اُنہیں منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں اگر منہ کھولا تو شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ،  آج بھی 34 سال کی رفاقت کا خیال ہے  اور جواب دینا بھی آتا ہے۔چوہدری نثار نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ کہا کہ نواز شریف یہ کہہ کر بینظیر شہید کی مخالفت کرتا تھا کہ عورت کا راج نہیں ہونا چائیے آج اپنی ہی بیٹی کو پارٹی پہ مسلط کر دیا۔ کچھ ہی دیر بعد چودھری نثار نے وضاحتیں بھی کر ڈالیں کہ  میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت  پر مبنی نہیں ، ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا  ۔ آبائی علاقے کے لوگوں سے ملاقات ضرور ہوئی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا۔