ویب ڈیسک: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے بہت بہتر ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ لوگ ان سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، جبکہ پاکستان میں رہتے ہوئے جنت میں جانے کے امکانات امریکہ کے مقابلے میں سینکڑوں گنا زیادہ ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم ملک چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنے کی حمایت نہیں کرتے۔ دوسروں کی تقلید کرکے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اللہ کے احکامات پر عمل کرکے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن اگر والدین اللہ اور اس کے رسول کے خلاف حکم دیں تو ان کی اطاعت نہ کریں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ ان دنوں وہ 10 روزہ دورے پر کراچی میں ہیں۔