Saturday, July 27, 2024

میں سانس نہیں لے سکتا،جمال خشوگی کے آخری الفاظ منظر عام پر آگئے

میں سانس نہیں لے سکتا،جمال خشوگی کے آخری الفاظ منظر عام پر آگئے
December 10, 2018
استنبول ( 92 نیوز) سعودی صحافی جمال خاشوگی کےقتل سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت کاسلسلہ جاری ہے۔قتل کی ریکارڈنگ کےبعد اب سعودی صحافی کے آخری الفاظ سامنے آگئے۔جمال خشوگی نے آخری الفاظ میں کہا کہ میں سانس نہیں لے سکتا، میں سانس نہیں لے سکتا۔ آڈیو ٹیپ کی ٹرانسکرپٹ سےظاہر ہوگیا کہ خشوگی کا قتل منصوبے کے تحت کیا گیا،امریکی میڈیا  کے مطابق ٹرانسکرپٹ میں برقی آری  سے لاش کے ٹکڑے کرنے کا بھی ذکر ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق معاملےپرپیشرفت سےآگاہ رکھنےکے لئے کئی فون کالزکی گئیں، ترک حکام کویقین ہےکہ فون کالزریاض میں اعلیٰ حکام کو کی گئیں۔ امریکی ٹی وی  کے مطابق آخری الفاظ کا ذکر واقعے کی آڈیو ٹیپ کے تحریری ریکارڈ میں موجود ہے ۔ امریکی میڈیاکاکہناہےکہ آڈیو ٹیپ کےتحریری ریکارڈ میں یہ بات واضح ہےکہ جمال خشوگی کا قتل  سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، معاملے پر پیش رفت سے آگاہی کیلئے متعدد کالز کی گئیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق  ترک حکام کو یقین ہے کہ یہ کالز  ریاض میں اعلیٰ حکام کو کی گئی تھیں ۔ قتل کی تحریری ریکارڈنگ میں برقی آری سے لاش کے ٹکرے کیے جانے کا بھی ذکر ہے ۔ دوسری جانب سعودی عرب نے  جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ملزمان کو ترکی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ وزیر خارجہ عادل الجبیر  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے شہری دوسرے ممالک کے حوالے نہیں کرتا۔جبکہ ترک حکام نے  قتل میں ملوث دو ملزمان کے وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں ۔