Saturday, July 27, 2024

میں جو بھی،جہاں سے بھی ہدایت دوں ،کیا عمل کرو گے،نواز شریف کا کارکنوں سے سوال

میں جو بھی،جہاں سے بھی ہدایت دوں ،کیا عمل کرو گے،نواز شریف کا کارکنوں سے سوال
April 1, 2018

سوات ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ نواز شریف نے جلسے میں متوالوں سے سوال کیا کہ میں جو بھی ہدایات دوں،جہاں سے بھی ہدایات دوں گا،کیا عمل کرو گے؟۔

۔سوات میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کی اے ٹی ایم ہے، عمران نے پانچ سال تک جہانگیر ترین کا مال کھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی تسلیم کی، سابق وزیراعظم نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے ۔

دوسری جانب نواز شریف کےالفاظ ’’ میں جہاں سے بھی ہدایات دوں ،جو بھی ہدایت دوں ان پر آپ نے عمل کرنا ہے ‘‘ پر سنجیدہ حلقوں میں نواز شریف کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

سنجیدہ حلقوں میں چہ مگوئیاں ہیں کہ نواز شریف کے الفاظ جہاں بھی ہوں گا ، جو بھی کہوں گا کہیں ان کے مستقبل سے متعلق خدشات کا اظہار تو نہیں ؟۔