Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اصل ہیرو شامی بچے ہیں: رونالڈو

اصل ہیرو شامی بچے ہیں: رونالڈو
December 24, 2016

لزبن (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ شامی بچے اصل ہیرو ہیں۔ شام کے بچے اپنی اُمید نہ کھوئیں، دنیا اُن کے ساتھ ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ شامی بچے بہت سی مشکلات کا شکار ہیں لیکن سب ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے لئے بہت جلد آسانیاں پیدا ہو جائیں گی اور انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جن بچوں کے والدین دنیا میں نہیں رہے، ان کی مدد کی جائے گی۔

رونالڈو نے شامی بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹ بال کے اچھے کھلاڑی سہی لیکن اصل ہیرو آپ ہیں، اپنی امید نہ کھوئیں، وہ آپ کی مدد کریں۔