Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میں بھٹو تو نہیں لیکن مجھ میں بھٹو کی روح آ گئی ہے ، آصف زرداری

میں بھٹو تو نہیں لیکن مجھ میں بھٹو کی روح آ گئی ہے ، آصف زرداری
January 5, 2018

میر پورخاص (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے۔
ذوالفقار بھٹو کے یوم پیدائش پر میر پورخاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے کہا میں بھٹو تو نہیں لیکن مجھ میں بھٹو کی روح آ گئی ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف لائے گئے تھے اور اب یہ اپنی ہی حکومت سے لڑنے چلے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا ملک کا وزیر خارجہ انگلش پنجابی میں بولتا ہے۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں جمہوریت تو ہے لیکن کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ طاقت کا ذریعہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام تمام فیصلے کریں۔