Saturday, September 24, 2022

میگی نوڈلز مضرصحت پائے گئے!!! بھارتی حکومت نے نیسلے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

میگی نوڈلز مضرصحت پائے گئے!!! بھارتی حکومت نے نیسلے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں میگی نوڈلز کے غیرمحفوظ ہونے کی خبروں کے بعد نئی دہلی حکومت نے اس پراڈکٹ کو تیار کرنے والے ملٹی نیشنل ادارے نیسلے پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ فوڈ منسٹری نے تصدیق کر دی ہے کہ نیسلے کے میگی نوڈلز کے مضر صحت پائے جانے کے بعد اس کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ فوڈ منسٹری سے وابستہ صارفین کے امور کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے جو صحت عامہ سے جڑا ہوا ہے، قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اس تناظر میں قانونی راستہ اختیار کر سکیں۔ بھارتی صارفین کے ایماءپر یہ دعویٰ عام عدالتوں کے بجائے صارفین کے تنازعات کے کمیشن NCDRC میں کیا گیا ہے۔ اس کمیشن کے پاس سیمی جیوڈیشل اختیارات ہیں اور یہ اس کیس کی سنوائی کے بعد ہرجانے کی مد پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔